تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے مڈل آرڈر کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کی واپسی پر تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی واپسی سے بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ کا شان مسعود اور آصف علی کے مقابلے میں فخر پر بھروسہ زیادہ ہو گا،
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فخر زمان کو بٹھایا جائے گا لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بابر او رضوان کی طرح پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔
شاہد آفریدی کے مطابق فخر زمان اگر فٹ ہے تو اسے اوپنر کے طور پر بھیجنا چاہیے، اگر اوپنر نہ بھی بھیجا گیا تو تیسرے نمبر پر بھیجا جا سکتا ہے، فخر زمان کے لیے شان مسعود یا
آصف علی میں سے کسی ایک کو بٹھانا چاہیے۔ جب مینجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو چانس دیتی ہے اور وہ پرفارم نہیں کرپاتے تو پرانے ہی کھلاڑی یاد آتے ہیں جیسے آج کل لوگوں کو شعیب ملک یاد آگیا ہے