تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے بلے باز زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا چھوٹا سا ٹارگٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستان کو شکست کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں
پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں تقریباً ختم ہی ہو چکی ہیں۔ محمد عامر نے جب ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکٹ کی گئی تھی تو ٹوئٹر پر آکر لکھا تھا کہ چیف سلیکٹر کی یہ چیپ سلیکشن ہے۔
آج بھی محمد عامر کا انتہائی غصہ میں ٹوئیٹ آیا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی اور چیف سلیکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ
خراب سلیکشن ہے اب اس چیز کی ذمہ داری آخر کون لے گا؟ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس سے جان چھڑائی جائے چیئرمین جو پی سی بی کا خدا بنا ہوا ہے، اور نام نہاد چیف سلیکٹر سے بھی