لاہور(نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا میں بارشوں نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا، ابھی تک تمام 6 کی 6 ٹیموں کے پاس سیمی
فائنل تک رسائی کا موقع ہے جبکہ میزبان کینگروز اور بابائے کرکٹ سمیت بڑی ٹیمیں بھی باہر ہو سکتی ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ گروپ ون کے دو میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر پوائنٹس ٹیبل مرکز نگاہ بن گیا، سرفہرست کیویز اور میزبان کینگروز سمیت بڑی بڑی ٹیموں پر سیمی فائنل میں رسائی کی خوشی اور اس دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ٹی 20 ورلڈکپ میں کرکٹ سے زیادہ بارش کا کھیل جاری ہے، 28 اکتوبر کے دونوں میچ خراب موسم کی نذر ہو گئے اور روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست نیوزی لینڈ سمیت چار ٹیموں کے تین تین پوائنٹ ہیں، نیوزی لینڈ اور سری لنکا بھی ہفتے کو اپنا تیسرا تیسرا میچ کھیلیں گی۔