آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سُپر 12 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنگ جاری ہے اب تک گروپ 2 میں بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اگر مگر کی صورت حال سے دوچار ہے۔
لیکن اب بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے
کیوںکہ
سوشل میڈیا میں ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں بھارت کے بلے باز کوہلی اور پاکستانی بالرز حارث روف اور شاہین شاہ بات کررہے ہیں کچھ لوگ اپنی پوسٹس میں کہ رہے ہیں کہ کوہلی اور باقی بھارتی ٹیم نے پاکستان سے وعدہ کرلیا کہ ہم افریقہ کو ہرائیں گے اور ایشا کی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچوائے گے خیر یہ لوگوں کے تبصرے ہے اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے کہ ان تینوں کے بیچ کیا گفتگو ہوئی خیر واپس واتے ہیں پوائنٹس ٹیبل پر
اب بھی گروپ 2 کی چھ ٹیمیں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کررہی ہیں۔
آئیے ایک بار ٹیم ان چھ ٹیم کی حالت پر روشنی ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک کس طرح رسائی حاصل کرسکتا ہے
سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کون سی ٹیم اس وقت سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے؟
بھارت اپنے ابتدائی دو میچز میں جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے اس کی پوزیشن مضبوط ہے۔
جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث کوئی نتیجہ نہ آنے کی وجہ سے دونوں ٹیمیں بھارت سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں جب کہ انہیں تین میچ کھیلنا ہیں، جس سے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی کے امکانات ہوجود ہیں۔
پاکستان کے خلاف زمبابوے کی شاندار جیت نے انہیں ایک سنہرا موقع فراہم کیا ہے، لیکن زمبابوے کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اب بھی کم از کم دو میچز جیتنے کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان ٹیم کی پوزشن۔۔۔
بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچوں کی آخری گیند پر ہونے والی دو شکستوں نے پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ٹیم کو اب باقی کے سارے میچز بہترین رن ریٹ سے جیتنا ہے۔
قومی ٹیم کے فائنل فور میں پہنچنے کا امکان کم ہے لیکن ناممکن نہیں۔بابر اعظم الیون کے لیے پہلا ٹاسک اپنے باقی تینوں میچز جیتنا ہے، جس کا آغاز کل نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا، پھر جمعرات 3 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آخر میں اتوار 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔
تاہم یہ پاکستان کے ہاتھ میں نہیں لیکن اگر زمبابوے یا جنوبی افریقہ میں سے کوئی بھی ٹیم اپنے بقیہ تین میچوں میں سے دو بھی جیت جاتی ہیں تو وہ چھ سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کو مشکل بنادےگی۔
اس لیے اب پاکستان کی ٹاپ فور تک رسائی کیلئے مداحوں کو ٹیم کی جیت کے ساتھ دیگر ٹیموں کے ہارنے کی دعا کرنی ہوگی۔
Also Read: Best App for Watch Live Cricket Match On Android Mobile 2022