-->

Ads 720 x 90

ٹی 20 ورلڈ کپ، مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں


 تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 2 شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی سامنے آ رہی ہے، نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کو نکال کر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، نجی ٹی وی چینل “سماء “کے مطابق



مسلسل ناکامی اور خراب کارکردگی پر آصف علی کے بعد اب حیدر علی کو بھی نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں باہر بٹھانے کا امکان ہے، حیدر علی ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں،


گزشتہ 10 میچز میں انہوں نے 8.2 کی اوسط سے صرف 82 رنز بنائے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے کے خلاف انتہائی ناقص بلے بازی اور فیلڈنگ کرنے والے حیدر علی کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں ڈراپ کیا جائے گا۔


حیدر علی کی جگہ فخر زمان قومی فائنل پلئنگ الیون میں شامل ہوں گے، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف بابر اعظم کے ہمراہ محمد رضوان کی جگہ فخر زمان اوپننگ بھی کرسکتے ہیں۔

Related Posts

Subscribe Our Newsletter