ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم میں کل 4 فاسٹ بولر کھلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف میچ کی فائنل الیون میں فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں وسیم جونیئر کی جگہ بنانے کے لیے حیدر علی یا آصف علی میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان بھی فٹ ہو گئے ہیں اور کل کے میچ کے لئے سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کل ایونٹ میں اپنا اپنا دوسرا میچ کھیلیں گے۔ گروپ پوائنٹس ٹیبل پر زمبابوے چوتھی اور پاکستان 5 ویں پوزیشن پر براجمان ہے