-->

Ads 720 x 90

جو گڑھا پاکستان کے لیے کھودا اسی نے خود گر گئے روہت شرما کو خود ہارنا مہنگا پڑ گیا مزید


 ٹی 20 ورلڈکپ: بھارتی شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں اگر مگر سے جڑ گئیں

پاکستان کیلئے دونوں میچز جیتنا لازمی،بھارت، جنوبی افریقا کی شکست بھی ضروری، بنگلہ دیش یا زمبابوے میں سے ایک کی بھارت کیخلاف جیت پاکستان کیلئے لازم، پاکستان جنوبی افریقا ،جنوبی افریقا نیدرلینڈز کو ہرائےتو پاکستان بھارت ٹائی ہوںگے، فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا

 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارتی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔ بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت کے بعد بابر الیون کی صورتحال مشکل مگر ناممکن نہیں ہے۔ پاکستان کی رسائی کا انحصار گروپ میں مزید اپ سیٹ نتائج پر ہے اور جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ، انڈیا کے چار پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کیلئے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی جب کہ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست بھی ضروری ہے

نگلہ دیش یا زمبابوے میں سے ایک ٹیم کی بھارت کے خلاف جیت پاکستان کیلئے ضروری ہے، اگر بھارت کو ایک اپ سیٹ شکست ہوتی ہے تو اس کے 6 پوائنٹس رہیں گے۔ پاکستان کو چھ پوائنٹس پر آنے کیلئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں، اگر پاکستان جنوبی افریقا کو اور جنوبی افریقا نیدرلینڈز کو شکست دے تو پاکستان بھارت ٹائی ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت پوائنٹس پر برابر ہوئے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے

Related Posts

Subscribe Our Newsletter