-->

Ads 720 x 90

شکست کا ذمہ دار رضوان ہے” آپ کی رینکنگ کا کیا ہم اچار ڈالیں گے؟ آپ اپنے لئے کھیلتے ہیں۔۔ سکندر بخت بابر اور رضوان پر کی تنقید


 تجزیہ کار سکندر بخت نے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ پر بھی سوال اٹھایا۔ “ہمیں نمبر ون بلے باز کیا کیا کرنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ بابر ایک ٹاپ بلے باز ہیں لیکن ان کا کیا تعاون ہے؟ جب تک آپ میچ نہیں جیتتے پاکستان کا آپ کی رینکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ کی رینکنگ کا ہم اچار ڈالیں گے؟” سابق کرکٹر نے کہا۔ بخت نے پاکستان کی ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کا ذمہ دار وکٹ کیپر بلے باز رضوان کو بھی ٹھہرایا۔

کرکٹ کے ماہر نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ ان کا نقطہ نظر درست نہیں ہے، ایشیا کپ میں ہار کا ذمہ دار رضوان ہے میں کہہ کہہ کے تھک گیا کہ نیچے آکر کھیل لیں انگلینڈ کے خلاف بھی 7 میچز ہے ان لڑکوں کو ٹرائی کر لیا جائے؟ لیکن نہیں یہ اپنے لیے کھیل رہے ہیں، آپ کا مڈل آرڈر بار بار ناکام ہو رہا ہے لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے پاکستان کے ٹاپ آرڈر بالخصوص بابر اور رضوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “رضوان کو ہماری ایشیا کپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا تھا۔ انہیں ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ کو موقع دینا چاہیے تھا۔



Related Posts

Subscribe Our Newsletter