Pak dth vs cable tv - کیبل ٹی وی ٹھیک ہے یا PAK DTH
آپ کی انفارمیشن کے لئے
کیبل ٹی وی میں آپ 70 سے 80 چینلز کیبل والے کی مرضی سے دیکھ سکتے ہیں جس میں 60 کے قریب نیوز چینلز ہی ہوتے ہیں.شہری علاقوں میں کیبل کا رزلٹ کافی اچھا ہوگیا ہے لیکن دیہی علاقوں میں رزلٹ بھی کم اور کیبل بھی بند رہتی ہے.. 350 روپے ماہانہ فیس وصولی ہوتی ہے کیبل والے کی طرف سے..
لیکن ڈش انٹینا لگا کر آپ اپنی مرضی کے چینلز دیکھنے کی آزادی رکھتے ہیں.. ڈش پر خرچ شوق والا بندہ ہی کرسکتا ہے. ایک بار کا خرچ ہوتا ہے پھر آہستہ آہستہ اپنی جیب اور ضرورت کے مطابق بندہ خرچ کرتا رہتا ہے.
میرا ووٹ ڈش کے حق میں اس لئے ہے کہ ایک تو مہینے بعد کیبل والا آپکا دروزہ نہیں کھٹکاتا.. دوسرا اس کی مرضی کے چینلز نہیں دیکھنے پڑتے.. کیونکہ میری رائے میں کیبل ٹی وی بوریت ہی ہے بس..
آپ ایک مکمل 6 فٹ کی ڈش پاک سیٹ پر لگائیں..ایک چھوٹی ڈش 2.5 فٹ ڈش یاہ سیٹ سائیڈ پر لگائیں. اور تیسری ڈش 5 فٹ کی
ایشیاسیٹ پر لگائیں اسی پر ڈی ڈی فری لگائیں
اس پر ایک اچھا فارایور سرور والا ریسیور لگائیں.. آپکے پاس اتنے چینلز آجائیں گے کہ آپ بور نہیں ہوں گے
اسپورٹس,انٹرٹینمٹ اور ڈاکومنٹری چینلز..ان کی ایک فیورٹ لسٹ بنائیں.. آپ بھی دیکھیں آپ کی فیملی بھی دیکھ سکے اتنے چینلز آجائیں گے.. بے ہودہ چینلز ڈیلیٹ کردیں..
جب تک پاک ڈی ٹی ایچ نہیں آجاتا تب تک آپ سکون کی لائف گزاریں
پاک ڈی ٹی ایچ کیبل سے کافی قدر بہتر ہے لیکن اب کافی شہروں میں کیبل ڈیجیٹل ہو چکی ہے لیکن وہ ڈائریکٹ ٹو ہوم
کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہر گلی ہر محلہ ہر بجلی کے کھمبے پر آپ لوگوں کو جو کیبل کی تاریں نظر آتی ہیں وہ ختم ہو سکتی ہیں پاک ڈی ٹی ایچ کی مدد سے
کچھ لوگ ڈش سے عاجز آجاتے ہیں کہ چینلز گم ہوجاتے ہیں تو واپس کیبل کی طرف لوٹ جاتے ہیں.ایسے لوگ چھوٹی ڈش کا استعمال کرتے ہیں.. یا دو نمبر مکینک کے ہاتھ آجاتے ہیں جو پیسے بنانے کے لئے انہیں ٹھیک سے سیٹ اپ نہیں بنا کر دیتا..
اگر آپ تھوڑی بہت مکینکی کر سکتے ہیں تو ڈش استعمال کریں. اور گروپس میں کافی بھائی موجود ہیں جو رضاکارانہ آپکی مدد کے لیے حاضر رہتے ہیں. اگر کوئی مشکل ہو گروپ میں پوسٹ کریں آپکی پریشانی حل ہوجائے گی.. وقت کے ساتھ ساتھ آپ ڈش سیٹ کرنے کے ماہر بھی خود ہی ہوجائیں گے..